• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:دوسری شاد ی کی رنجش میں خاتون کیخلاف مقدمہ ، پولیس ریکارڈ سمیت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے دوسری شاد ی کے رنج میں بھائی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس کو ریکارڈ سمیت 26 فروری کو طلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں وہاڑی کی نگینہ نرگس نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسکے بھائی محمد رمضان نے 19 فروری 2017 کو تھانہ سٹی وہاڑی میں درخواست گزار پر الزام عائد کیا کہ وہ اہلخانہ کو بے ہوش کرکے نامعلوم افراد کے ہمراہ 5 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئی جبکہ وہ بے قصور ہے ، خاندان نے طارق جاوید نامی شخص سے 18 جنوری 2017ءکو زبردستی شادی کردی تھی جس نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا تو اس نے طلاق لیکر 15 مئی 2017 کو صابراسمعیٰل سے شادی کرلی اس رنج میں بھائی نے مقدمہ درج کرایا، علاوہ ازیں فاضل عدالت والدین کی مرضی کیخلاف شادی کرنے والی میلسی کی رہائشی ثمینہ بی بی کی درخواست پرآج سماعت کریں گے۔دریں اثناہائیکورٹ نے پولیس تھانہ الپہ کو پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو پریشان نہ کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں بوسن روڈ کی عروج نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایم ایس سی پاس اور عاقلہ بالغہ ہے اور اپنی آزاد مرضی سے احسن بلال سے 28 جنوری کو شادی کی جس پر اہلخانہ پولیس کے ساتھ ملکر تنگ کررہے ہیں ۔
تازہ ترین