• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک نے سی ایس آرایوارڈ 2019 جیت لیا

کراچی ( پ ر)جے ایس بینک نے 8 ویں کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی سمٹ اور ایوارڈز کی تقریب میں سی ایس آر  ایوارڈ 2019 جیت لیا ۔ یہ 7واں سال ہے کہ کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات پر توجہ دینے کے حوالے سے بینک کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ سی ایس آر کے ہیڈ زید ہارون نے بینک کیلئے ایوارڈ وصول کیا۔جے ایس بینک صحت، تعلیم اور پائیدار ترقی کے شعبوں کی بہتری کے لئے اپنے خیراتی اداروں جے ایس گروپ اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کے ہمراہ کاوشوں میں مصروف ہے۔ اس موقع پر زید ہارون نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین