• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس ایف نے پاکستانی خاتون کو ٹانگ میں گولی مار کر پکڑ لیا، دماغی توازن درست نہیں ہے، بھارتی حکام

لاہور(خالد محمود خالد)نارووال میں کرتار پورکے قریبی علاقہ بسنتر سے ایک پاکستانی خاتون گلشن بی بی سرحد پار کرکے بھارتی علاقہ میں جا پہنچی۔بھارتی علاقہ گورداسپور میں بی ایس ایف کے جوانوں نے خاتون کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ رکنے کی بجائے مزید آگے بڑھتی رہی جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے پکڑ لیا۔گلشن بی بی کے قبضہ سے بغیر سم موبائل فون، ایک فوجی پتلون اور ایک رسی برآمد ہوئی۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے قبضہ سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی جبکہ اس کا دماغی توازن بھی درست نہیں لگ رہا۔
تازہ ترین