• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کل دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی یاد میں تقریب منعقد کریگی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کااجلاس ہوا ،اجلاس میں بیگم شمیم خان نیازی ‘ سونیا خان‘ فوزیہ بتول ‘ ثریا بھٹی ‘ شہناز کنول ‘ شاہدہ جبین ‘ خورشید بی بی ‘ زبیدہ آپا ‘ شبنم کلاشنکوف ‘ انیسہ بانو اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ کل اسمبلی ہال کے سامنے پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ مزید برآںانہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے سپیکر کو اجلاس کے دوران ہی گرفتار کر لیا گیا ۔
تازہ ترین