• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا :پراجیکٹ ڈائریکٹرکے تحفظات کے باوجود بائیوٹیکنالوجی منصوبے کے ٹینڈر اوپن کردیئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پراجیکٹ ڈائریکٹرجامعہ زکریا کے تحفظات کے باوجود بائیوٹیکنالوجی منصوبے کے ٹینڈر اوپن کردیئے گئے ،بتایا گیا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کیلئے 58کروڑ کا پراجیکٹ منظور کیا جس میں تعمیراتی کام کی مد میں21 کروڑ مختص کئےگئے ،جس کی ٹیکنیکل بڈز گزشتہ روز ہوئیں ، ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ نے اس حوالے سے ایک مراسلہ چیئرمین ٹینڈر اوپنگ کمیٹی کو ارسال کیا کہ جب کہ منصوبےکی سائٹ مکمل نہیں ہوجاتی اس کو اوپن نہ کیا جائے اس سائٹ پر 120درخت ہیں محکمہ جنگلات سے اجازت اورانکوکٹوانے میں3 ماہ لگ جائیں گے۔
تازہ ترین