• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جما عت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

حکومت نے جماعت الد عوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کو کالعد م تنظیمیں قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سر براہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل ایکشن پلان کا تفصیلی طور پر جائز ہ لیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیا جائے گا۔

تازہ ترین