• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال آپریشن تھیٹر میں آلات کی کمی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سرجری آلات کی کمی کے باعث ڈاکٹر پائوں سے پمپ کا استعمال کرنے لگے۔ آپریشن تھیٹر سے موصول ہونے والی ایک فوٹیج کے مطابق ڈاکٹر نظام تنفس بحال رکھنے والے بیگ سے ہوا حاصل کرتے رہے۔ آلات کی کمی کے باعث کئی آپریشنز ایک سال سے تاخیر کا شکار ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5سالوں سے آپریشن تھیٹر میں مشین خراب پڑی ہے جسے متعدد بار ایم ایس اور وائس چانسلر کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا نے بتایا کہ متعلقہ مشینری کیلئے ٹینڈر دیا ہے‘ دو چار دن میں انتظام ہو جائیگا۔
تازہ ترین