• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر، طالبان امریکا مذاکرات میں ملا عبدالغنی شریک نہیں ہونگے

طالبان اور امریکا کے درمیان اگلے ہفتے قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نہیں کریں گے ۔

طالبان رہنما نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں اگلے ہفتے امریکا طالبان مذاکرات میں ملاعبدالغنی برادر شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملا برادر سفری دستاویزات نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر قطرنہیں جائیں گے، دوحا مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت شیر عباس ستناکزئی کریں گے۔

تازہ ترین