• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ خاندان نے بریانی پارسل کرواکر کھائی تھی

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پانچ بچوں کی زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکت پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کوئٹہ سے آیا تھا، خاندان کوئٹہ سے پہنچنے کے بعد قصر ناز میں ٹھرا تھا۔

کوئٹہ سے کراچی سفر کے دوران متاثرہ خاندان نے خضدار اور حب میں کھانا کھایا تھا جب وہ کراچی پہنچے تو انہوں نے پارسل بریانی نوبہار ریسٹورنٹ سے خرید کی جو انہوں نے اپنے کمرے میں کھائی۔

بریانی کھانے کے بعد خاتون نے الٹیاں کرنا شروع کیں اور اس کے شوہر نے اسے آغا خان اسپتال لے گئے۔

جب وہ صبح اپنی بیوی کو اسپتال سے واپس قصر ناز کے کمرے میں پہنچے تو انکے 5 بچے، ایک رشتہ دارکمرے میں بیہوش پڑے تھے، وہ فوراً انکو اسپتال لے گئے لیکن وہ اسپتال میں مردہ تصدیق کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی نے نوبہار ریسٹورنٹ سے کھانے کے نمونے حاصل کئے ہیں اور قصر ناز روم سے بھی کھانے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

یہ تمام نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کے والدین سے خود جا کر ملیں اور اگر وہ واپس کوئٹہ جانا چاہتے ہیں تو انکے لیے بندوبست کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے اس واقعہ سے دلی صدمہ ہوا ہے اور میں انکے والدین کی تکلیف محسوس کر رہا ہوں اور انکے ساتھ باقائدہ انصاف کیا جائے گا۔

تازہ ترین