• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں اہم عہدوں پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

پشاور( شکیل فرمان علی )تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں رجسٹرار سمیت 4عہدوں پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے گورنر انسپکشن ٹیم نے بھرتیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ بھرتیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر گورنر انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کیں اور رپورٹ تیار کی۔جیونیوز کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹرار کی پوسٹ پر انتظامی امور کے ماہر کی بجائے ٹیچر کو بھرتی کیا گیا۔رجسٹرار کی بھرتی کےلیے تین امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ نہیں لیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے۔ گریڈ 20 کی پوسٹ خزانچی کی بھرتی بھی قوائد کے برعکس کی گئی۔خزانچی کی نشست پرایک امیدوار کو این او سی ہونے کے باوجود انٹرویوو کے لیے نہیں بلایا گیا اور 3 ناموں کے پینل کی بجائے دو ناموں کا پینل منظوری کےلیے بھیجا گیا۔
تازہ ترین