• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جان لے جنگ مسائل کا حل نہیں، ناہید رندھاوا

لندن(نمائندہ جنگ) ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے صدر اور معروف تاجر ناہید رندھاوا نے کہا ہے کہ بھارت کو جان لینا چاہئے جنگ مسائل کا حل نہیں ہوتا اور ایک دفعہ جنگ چھڑ جائے تو ختم ہونے کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہوتا اور نتیجہ میں ریاستیں صدیوں پیچھے جا پڑتی ہیں۔ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں ناہید رندھاوا نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھنانا پڑے گی اور ایسے وقت میں پاکستان کے عوام اور اوورسیز پاکستانی تمام تر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی صفِ اول کی افواج میں ہوتا ہے جنکا منشور ہے کہ جارحیت نہیں کرنا لیلن جو دشمن مہم جوئی کرے تو اسے حیران کن نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بھارت کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔ ناہید رندھاوا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے کیونکہ ہماری قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ستر ہزار افراد کی قربانی دی ہے اور اب بھی دہشت گردی کے خلاف بر سرِ پیکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو انتہائی معقول پیشکش کی ہے کہ ایک غیر جابندارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر مجرم پاکستان میں ہوئے تو وہ بغیر کسی دباؤکے اپنے مفادات کےلئے ایسے دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے۔ بھارت کو اس پیشکش کا مًثبت جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ اب پاکستان ایک بدلہ ہوا ملک ہے جو معاشی سیاسی اور سماجی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کو قبول نہیں کرےگا اور اسکی مسلح افواج کسی بھی مشکل وقت میں اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت میں انتخابات قریب آتے ہیں تو اسکی قیادت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے ، اب دنیا جان چکی ہے کہ خون کی ہولی کھیل کر سیاست کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کےلئے قابلِ قبول نہیں۔بھارت نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا حقِ خود ارادیت اور استصوابِ رائے کشمیر ی عوام کا بنیادی حق ہے جسے بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ناہید رندھاوا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم کی سیاہ رات جلد ڈھلنے والی ہے اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔
تازہ ترین