• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JKLFبرطانیہ زون کی نئی باڈی کا انتخاب آئندہ ماہ ہوگا

لوٹن (نمائندہ جنگ) جے کے ایل ایف ایک جمہوری سیاسی سفارتی تنظیم ہے جو سیاسی، سفارتی اور خارجہ سب ہی محاذوں پر سرگرم ہے اس کی تنظیم سازی باقاعدہ انتخابات کے ذریعے اور جمہوری پراسیس کے ذریعے عمل میں لائی جاتی ہے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کی نئی باڈی کا چناؤ مارچ کے آخر میں کیا جائے گا تمام عہدیداروں کا انتخاب ایک کوڈ آف کنڈکٹ کےذریعے عمل میں لائی جائے گی یہ بات تنظیم کے سیکرٹری الیکشن کمیشن ملک اعجاز نے نمائیندہ جنگ کو گزشتہ روز آزادکشمیر پاکستان دورہ پر روانگی سے قبل بتائی ان کی واپسی 17 مارچ کو ہوگی، جنگ کو مہیا کی گئی تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ جے کے ایل ایف کا شہدائے کشمیر کنونشن بھی 31مارچ بروز اتوار سٹوک آن ٹرینٹ میں منعقد ہوگا۔ جبکہ اس سے پہلے تین سال کی مدت کے لیے نئی باڈی بھی تشکیل دی جائے اس بات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے وائس چیرمین ناظم بھٹی کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ملک اعجاز، طارق شریف اور محمد اقبال چوہدری سمیت مختلف عہدیداروں نے شرکت کی اور ایک ضابطہ اخلاق طے کیا گیا۔ جبکہ شہدائے کشمیر کانفرنس میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھی تفصیلی غوروخوص کرکے برطانیہ میں جدوجہد بڑھانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی
تازہ ترین