• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پر قابو پانے کیلئے آئی ٹی سے استفادہ کیا جائے،ڈاکٹرعطاء الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان(مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ) کے تحت سابق وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرعطاء الرحمٰن نے شرکت کی،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ان کا استقبال کیا، ڈاکٹرعطاء الرحمٰن نے کہا کہ جرائم کیخلاف جنگ میں یقینی کامیابی کے لیئے ضروری ہے کہ محکمانہ امور میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہر سطح پر استفادہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سال 2000ء سے سال 2018 تک پاکستان شعبہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے عروج پر گیا،اس موقع پر مہمان نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران سامنے آنیوالے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے ضمن میں اپنے تجربات،عملی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا،آئی جی سندھ نے شعبہ سائنس اور باالخصوص ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے مہمان کی سوچ،فکراور اقدامات کی تعریف کی اور سراہا۔مہمان کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔
تازہ ترین