• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد، مختلف حادثات و واقعات میں 12 افراد ہلاک، 24 زخمی، آتشزدگی سے گھر کا اثاثہ تباہ

سکھر + خیرپور +نواب شاہ (بیورورپورٹ + نا مہ نگاران )منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد،مختلف حادثات وواقعات میں 12 افراد ہلاک،24ز خمی، ٓاتشزدگی سے گھر کا اثاثہ تباہ،سکھر ۔شہر کے گنجان آبادی والے علاقے مائکرو کالونی میں گندے پانی کے تالاب میں 8 سالہ بچہ تنویر ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ مذکورہ علاقے میں طویل عرصے سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے سے علاقہ دلدل کی شکل اختیار کرگیا ہے اور جگہ جگہ بننے والے گندے پانی کے جوہڑ وں میں بچے ڈوب کر جاں بحق ہورہے ہیں. جاں بحق بچے کے ورثاء اور اہل علاقہ نے بچے کی نعش رکھ کر ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔نواب شاہ۔منو آ باد میں معاشی بدحالی کے باعث چائے کمپنی کے ڈسٹر ی بیوٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق پنتالیس سالہ فاروق قریشی چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا اور آئندہ ماہ بچیوں کی شادی کی تاریخ طے کردی گئی تھی جکہ معاشی بد حالی کے باعث متوفی پریشان رہتا تھا پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) طارق ولایت کے حکم پر پڈعیدن پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے مسروقہ موٹر سا ئیکل برامد کرلی۔خیرپور ۔سوڈھڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں یوسی کے وا ئس چیئرمین گہنو خان سوڈھڑو ،ٹوھ خان سوڈھڑو، غلام مرتضیٰ سوڈھڑو اور دیگر شامل ہیں ۔ پنوعا قل۔ نا معلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لا کھوں روپے ،زیورات اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہو گئے ۔پڈعیدن ۔مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر, سے چھٹی کلاس کا طالب علم جاں بحق ہوگیا طالب علم کی شناخت 16سالہ نجف چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے وا قعہ میں مٹھیانی کے قریب کچے کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ٹنڈوالہیار۔ پیارولوند پولیس نے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایس ایچ او پیارولوند افضل مگسی نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ رات پیارولوند تھانے کی پولیس گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل کو چیکنگ کے لئے روکا گیا جس پر مذکورہ موٹر سائیکل پر سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہونے پر موٹر سائیکل سے گر گیا جس سے ہم نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے۔ عمرکوٹ۔راجا رستی بس اسٹاپ پر دو کاروں میں آمنے سامنے سے تصادم کی وجہ سے ایک نوجوان ونود کمار موقع پر ہلاک جبکہ ا س کی بیوی اور بچہ دیو گوسوامی شدید زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال عمرکوٹ لایا گیا جہاں سے علاج کیلئے حیدرآباد بھیج دیا گیا جبکہ دوسرا حادثہ غلام نبی شاہ کے قریب ڈھورونارو روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشا میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موتی بھیل ہلاک ہو گیا۔. ڈگری۔گاؤں ساون لوند میں شادی شدہ نوجوان خاتون نے شادی کے ایک سال بعد ہی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ متوفیہ سیہتی ذوجہ غلام حیدر لوند کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر لائی گئی۔ تاہم اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو ڈگری تعلقہ اسپتال لایا گیا۔ میر زاہد ٹالپور کا ٹریکٹر ہاریوں کے گھر کا سامان لے جاتے ہوئے گوٹھ ہوت چروان کے قریب پہنچا تو ٹریکٹر کا اگلا اسپینڈل ٹوٹنے سے ڈرائیور روجی کولہی نے چھلانگ نگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور ٹریکٹر کے نیچے آ کر کچل گیا، 65 سالہ روجی کولہی سات بچوں کا باپ تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنوعا قل۔گا ؤں چو نگھا لنک روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان نجیب اللہ ولد سچل کلہوڑو جاں بحق جبکہ دو سرا نوجوان ریحان ولد اصغر کلہوڑو زخمی ہو گیا ۔ گمبٹ۔ با رش سے بچنے کے لئے با ئی پاس پر کھڑے ٹریلر کے نیچے لیٹے ہوئے مزدو کے اوہر اچانک ڈرائیور نے گاڑی چلادی جس کی وجہ سے ایک مزدور ہنگورجہ کا رہائشی 25 سالہ دادن ماریچو ولد لالو مریچو موقع ہر ہلاک ہوگیا۔خیرپورناتھن شاہ۔گاؤں لعل بخش خاصخیلی کے مقام پر دیہاتی ممتاز علی خاصخیلی کے گھر میں اچانک چولھے سے آگ لگنے کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام اثاثہ جل کر تباہ ہوگیا جبکہ ممتاز علی کی سات سالہ لڑکی ثمرین جھلس کر شدید زخمی ہونے کے بعد ضلعی سول اسپتال میں ھلاک ہوگئی۔ دریں اثناء گاؤں دوست محمد ابڑو میں دیرینہ دشمنی کے بناء پر ابڑا اور سولنگی برادری کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ میں شادی شدہ نوجوان عورت کوثر بنت خدا بخش سولنگی ہلا ک ہوگئی۔پولیس نے ایک ملزم اقبال ابڑو کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں نصیرآباد کے قریب ڈیرا پولیس کی حدود میں سول جج نصیرآباد امتیاز حسین لاکھیر نے ڈیرا پرائمری اسکول کے سامنے پلاٹ پر مرغ لڑانے والوں پر اچانک چھاپہ مارا تو بھگدڑ مچ گئی۔چھاپہ کے دوران پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جواریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ چار موٹرسائیکلیں،پانچ چنگچی رکشائیں اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔کوٹری۔سپر ہائی وے ایم نائن کے قریب سکھر سے کراچی جانے والی مسافر وین تیزرفتاری کے سبب ٹر یلر میں جاگھسی جس کے نتیجے میں ایک شخص 50سالہ مدن لعل موقع پر ہلاک جبکہ 10سے مسافر ششیل، دیوایا، دھر مل، مندر لعل،کشش، الشائ، سبیتااور ایوا رام ودیگر شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے زخمیوںکو ایل ایم یو اسپتال منتقل کیا جبکہ لا ش کو سول ا سپتال کوٹری لایا گیا ہے۔ مسافر وین شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے کراچی جارہی تھی جس میں ایک ہی خاندان کےافراد سوار تھے ۔

تازہ ترین