• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3سکیورٹی اہلکار زخمی

میرانشاہ (نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں3سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں اے پی ایس ا سکول کے قریب سیکورٹی فورسز معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ پہلے سے رکھی گئی آئی ای ڈی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار عمران ،رفیق اور عطاءالرحمن زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔
تازہ ترین