• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بالاکوٹ حملے پر بھارتی ایئر چیف نے اپنے میڈیا کا پول کھول دیا

بھارتی ایئرچیف نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔

بھارت کی طرف سے بالاکوٹ پر حملہ اور ہلاکتوں کے حوالے سے بھارتی ایئر چیف بی ایس دھانوا صحافیوں کے سوالات کے کوئی جواب نہ دے سکے۔

بھارتی صحافیوں نے ایئر چیف سے سوالات کیے کہ بالاکوٹ حملے میں ہلاکتیں کتنی ہوئیں۔؟؟

تو اس پر بھارتی ایئر چیف آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے بولے کہ ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد نہیں گنتے۔

بھارتی ایئر چیف نے اس سوال کا ملبہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بتانا حکومت کا کام ہے جبکہ بھارتی فضائیہ حملے میں ہلاکتوں کی وضاحت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کے جنگی قیدی بننے کےبعد اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ان کا دوبارہ فائٹر طیارہ اڑانے کا انحصار اس کی فٹنس پر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین