• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا خراج تحسین

خواتین کے عالمی دن پر آج گوگل اپنا 'ڈوڈل' تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔


گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

مارچ1857 کو نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے بندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا۔

لیکن خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی جس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پہلی عالمی جنگ میں20 لاکھ روسی فوجیوں کی ہلاکت پرخواتین نے ہڑتال کی تب سے یہ دن ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں عالمی حیثیت اختیار کرگیا لیکن.

1956 میں سیاہ فارم مزدوروں پر پابندی کے خلاف نیو یارک میں بیس ہزار سے زائدخواتین کے مظاہروں پر8 مارچ کواقوام متحدہ نے بھی عورتوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔

اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں کانفرنسوں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کا اعادہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین