• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا جنون کراچی کے شائقین کرکٹ میں سرایت کرگیا، شہر میں پی ایس ایل کے پہلے میچ  کے موقع پر شائقین کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

شائقین بڑے بڑے قومی پرچم، پاکستانی پرچم کے لباس، بڑے بڑے غباروں، سندھی اجرک ٹوپی، چہروں پر قومی پرچم پینٹ کیے اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں دکھائی دیئے۔

کئی شائقین ڈھول تاشوں اور باجوں کے ہمراہ بھی آئے لیکن ان تمام چیزوں کو اسٹیڈیم کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں تھی۔

گلشن اقبال کے منگل بازار جسے لاہور قلندر پارکنگ ایریا کا نام دیا گیا تھا، ایک شائق ٹکٹ پر درج تاریخ میں رد بدل پر رینجرز کے حوالے کیا گیا۔

تمام پارکنگ ایریاز میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے اور الیکٹرانک سیفٹی اینڈ سیکوریٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ان کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔

پارکنگ ایریاز میں تماشائیوں کیلئے ٹھنڈے پانی، شربت اور فرسٹ ایڈ کے کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کی جانب جانے والے ہر راستے پر سخت سیکوریٹی انتظامات تھے جن میں پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے اہلکار اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر تعینات تھے ۔

تازہ ترین