• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کہتی ہیں وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن صدر اس قابل ہی نہیں کہ ان کا مواخذہ کیا جائے۔ مواخذہ ملک کو تقسیم کی طرف لےجاتا ہے، ہمیں اس حد تک پستی میں نہیں جانا چاہیے۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ ایوان نمائندگان نے مواخذہ کیا بھی تو سینیٹ سے منظوری ممکن نہیں،بل کلنٹن کا مواخذہ اس کی مثال ہے،یہ ملک کے لیےتباہ کن تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے صدارت کے لیے فٹ نہیں۔

تازہ ترین