• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سودی نظام مسلمانوں کیلئے تباہی کاباعث ہے،مولانا خورشید

کوئٹہ(پ ر)جمعیت ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولانا خورشیداحمد،حافظ تاج الدین،حاجی بشیراحمدکاکڑ،مفتی عبدالسلام،مولوی سیداحمدشاہ آغا،حافظ عزیزالرحمنٰ عزیزی،حاجی قاسم خان خلجی،مولانامحمدایوب ایوبی، عبدالواسع سحراورسالارعلاوٴالدین نے کہاہے کہ جن جماعتوں میں جمہوریت نہیں وہ جمہوریت کے لئے کیاقربانیاں دیں گی،جمعیت میں حقیقی جمہوریت ہے جوخفیہ پرچیوں کے ذریعے یونٹ سے لیکرمرکزتک عہدیداروں کاانتخاب کیاجاتاہے سودکے خاتمے کے بغیرنظام معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی،اسلامی ملک میں سودی نظام مسلمانوں کے لئے تباہی کاباعث ہے شراب پرپابندی کابل مستردکرناسیکولرپارٹیوں کوووٹ دینے والے مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف یونٹوں کے زیر اہتمام انتخابی اجلاسوں اوراجتماعات سے خطاب میں کیااس موقع پرمختلف یونٹوں کے انتخابات مکمل کئے گئے جس کے مطابق حلقہ 41کے امیرمولوی فضل الرحمنٰ،جنرل سیکرٹری حاجی رحمت اللہ،کاکڑکالونی حلقہ 39نمبرتین یونٹ کے امیرحاجی محمدشاہ لالا،جنرل سیکرٹری مولوی عبدالصمد،ٹیچرکالونی یونٹ کے امیرمولوی الطاف اللہ،جنرل سیکرٹری(ر) صوبدار عبدالباری، اختر آباد یونٹ 1کے امیرمولوی محمد طاہر توحیدی، جنرل سیکرٹری مولوی رازمحمداورمدنی یونٹ سریاب کے امیرقاری سلطان احمد،جنرل سیکرٹری حافظ شبیراحمدمدنی منتخب ہوئے،مقررین نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کومبارکباد دی۔
تازہ ترین