• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مظاہرین نےکئی عمارتوں اوردکانوں کو آگ لگادی

پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانس میں صدر ایمانوئل میکرون کی اقتصادی پالیسوں کے خلاف’’پیلی جیکٹ‘‘ مہم اٹھارویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہےجبکہ اس ہفتے مظاہروں اور پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پیلی جیکٹ مظاہرین نے شانزلیز ے سمیت اہم مقامات پر عمارتوں اور دکانوں کو آگ لگادی۔ شانزے لیزے پر واقع معروف فوکے پر مظاہرین کے حملے کے باعث مختلف دکانوں میں موجود افراداندر ہی محصور ہوگئے۔پیرس پولیس نے 95افراد کو شناخت ظاہر نہ کرنے پر حراست میں لے لیا۔پولیس کی بھاری نفری اہم مقامات پر پر تشدد واقعات کوروکنے کےلئے تعینات کی گئی تھی۔ حکومت پیلی جیکٹ مہم کو روکنے کےلئے سخت قانون سازی کے ساتھ میئر بلا کر ڈیپٹ کرنے میں مصروف ہے ۔سیاسی ماہرین کے مطابق ،پیلی جیکٹ مہم کے مظاہرین ہر ہفتے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتے ہیںاور اب یہ اس مہم کے 18ویں ہفتے میں داخل ہونے سے ملکی معیشت پرشدیدمنفی اثرات مرتب ہوں گے ۔تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق سخت قانون سازی کے باوجودپیلی جیکٹ کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آ سکتی ہے۔واضح رہے کہ مظاہرین صدر ایمانوئل میکرون کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کےلئے ان کی مہم میں ایک دفعہ پھر شدید اور تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین