• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک اور جائیکا کے تحت کل ہیومن کیپیٹل سمٹ منعقد ہوگی

اسلام آباد (حنیف خالد) عالمی بینک کے زیراہتمام کل پاکستان میں ہیومن کیپیٹل سمٹ منعقد ہوگی جس میں عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر صدارت کریں گے۔ پیر کو ہونے والی ہیومن کیپٹل سمٹ پاکستان میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار،وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیراعظم کے معاون ذوالفقار بخاری، شہزاد ارباب خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کئے گئے ہیں۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) جائیکا کے نائب صدر تکائو توڈا کلیدی مکالہ پیش کریں گے، آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کرائوڈ، نیدر لینڈ سمیت اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیر بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی وسینٹ کے ممبروں کے علاوہ پاکستان کے سینئر بیوروکریٹس بھی موجود ہوں گے۔ یہ انٹرنیشنل اسمٹ پاکستان میں آبادی، خوراک، معاشی ومعاشرتی ترقی، عوام کی بہبود کیلئے سرمایہ کاری پر غوروخوض کرکے اہم فیصلے کرے گی تاکہ پاکستانی عوام کا مستقبل خوشحالی سے ہمکنار ہو اور پاکستان میں معیاری زندگی کو بلند کیا جاسکے۔ جائیکا کے نائب صدر جاپان کے بین الاقوامی ادارے کی طرف سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ دیں گے۔ عالمی بینک کے نائب صدر اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے ورلڈ بینک کے کردار کا جائزہ پیش کریں گے۔

تازہ ترین