• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون‘جے آئی ٹی رپورٹ 1ماہ میں مکمل کرلی جائیگی‘اے ڈی خواجہ

کراچی(صالح ظافر)سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ 1ماہ میں مکمل کرلی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانات رواں ہفتے ریکارڈ کرلیے جائیں گے۔دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیانات رواں ہفتے ریکارڈ کرلیے جائیں گے ، اس حوالے سے ایک ٹیم کوٹ لکھپت جیل روانہ کی جائے گی جو کل(پیر کے روز)نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی اور بعد ازاں رواں ہفتے ہی شہباز شریف کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا جائے گا۔اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ جو افراد اس سانحے میں ملوث نہیں ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ان کے پاس جو بھی شواہد ہیں وہ سامنے لاسکتے ہیں۔

تازہ ترین