• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نیوزی لینڈ مساجد حملہ،کل پاکستان کا پرچم سرنگوں رہےگا‘

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہنیوزی لینڈ بہت صدمے میں ہے۔نیوزی لینڈ مساجد پرحملے میں کل پاکستان کا پرچم سرنگوں رہےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات کےمطابق قاتل ایک ہی شخص ہے،حملہ آور نے پہلے ایک مسجدمیں فائرنگ کی پھردوسری مسجد میں پہنچاجبکہ حملےکا یہ عمل 36منٹ تک جاری رہا۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان جوفیصلہ کریں گے ہم ان کی خواہش پوری کریں گے۔ 6شہداء کے خاندانوں نےوہیں نیوزی لینڈ میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں کل پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ اس کے علاوہقوم کے بہادر بیٹے شہید نعیم رشید کو 23 مارچ کواعزاز سےبھی نوازاجائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ پرترک وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا ہے،تاہم سانحہ سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 22 مارچ کو ترکی میں ہوگاجس میں بڑھتے ہوئےاسلام وفوبیا سے پیداصورتحال پربات ہوگی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ شہید پاکستانیوں کےاہل خانہ سےرابطے میں ہیں۔ 

تازہ ترین