• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکا ؤ نٹس کیس،نجم زمان اور حسن میمن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(آئی این پی ) نیب نے بینکنگ کورٹ کراچی کے جعلی اکا ؤ نٹس کیس کے 2ملزمان کو کراچی سے اسلام آباد پہنچا دیا، نجم زمان اور حسن میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں اہم پیشرفت ہو ئی ہے ،کراچی سے گرفتار 2 ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے گئے، دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے (آج)پیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب نے سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو اسلام آباد پہنچا دیا، ذرائع کےمطابق ملزمان پر کلفٹن میں مندر اور لائبریری کے پلاٹس آصف زرداری کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے، حسن میمن کمیشن کا پیسہ بھی جعلی اکاونٹس میں جمع کراتا رہا۔نجم زمان اور حسن میمن کا کراچی سے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے پاس جعلی اکاونٹس کیس کی اہم معلومات ہیں۔
تازہ ترین