• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکیم شجاع احمد طاہر، ڈیرہ غازی خان

آلو دُنیا بَھرمیں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سبزی ہے، جو سال بَھر کاشت کی جاتی ہیں۔آلومیںنشاستہ، پروٹین، وٹامنز، پوٹاشیم، جست ، فاسفورس،میگنیشیم، سوڈیم اور نمکیات سمیت کئی مفید اجزاء پائے جاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ آلو صرف غذا ہی نہیں ہے،بلکہ کئی عوارض کے علاج کے لیےبھی سود مند ہے۔مثلاً اس کے استعمال سےآنتوں کی سوزش دُور ہو جاتی ہے، تودماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔جب کہ یورک ایسڈ اورخون کا دباؤ بھی قابو میں رہتا ہے۔ چوں کہ اس میں میگنیزیم بھی پایا جاتا ہے،جو گُردوں میں کیلشیم جمع نہیں ہونے دیتا،تواس کا استعمال پتھری کے مرض میں بھی مفیدہے ۔یہ قبض کُشا اور پیشاب آور ہے۔آلو میں معدنی نمک اور وٹامنز دیگر سبزیوں کی نسبت وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جوبچّوں کی بہتر نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اسی لیے انہیںروزانہ تھوڑی مقدار میں اُبلے ہوئے آلوضرور کھلائیں ۔اگر اُبلے ہوئے آلو میں شہد مکس کرکے استعمال کیا جائے، تو پٹّھے طاقت وَر اور توانا ہوجاتے ہیں۔اِسی طرح بیری بیری،اسکروی(Scurvy) اور گٹھیا کے امراض میں مبتلاافراد اگرکچّے آلو کا رس پچاس گرام، ادرک(پِسی ہوئی)ایک گرام،سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی گرام مکس کرکےاستعمال کریں، توامراض سے شفا ملتی ہے۔

اگر خدانخواستہ جسم کا کو ئی حصّہ جل جائے، تو فوری طبّی امداد کے طور پر کچّا آلو پیس کر متاثرہ جگہ پر اس کا لیپ کردیں، جلن محسوس نہیں ہوگی۔ چوٹ لگ جانے کی صورت میں عموماً نیل پڑ جاتا ہے، متاثرہ جگہ پرکچّے آلو کا لیپ نیلاپَن زائل کردیتا ہے۔اسی طرح کچّے آلو کا رس جِلد کے داغ دھبّے دُور کرتا ہے،تو اس کے قتلے آنکھوں کی سُوجن اور حلقے کم کرنے کے لیے بےحد مفیدہیں۔ ایک بالغ فرد روزانہ 250گرام آلو استعمال کرسکتا ہے۔ یوں بھی کسی بھی غذا کا کثرت سے استعمال صحت کے لیے درست نہیں۔ بچّوں اور بڑوں کو فنگر چپس بہت بھاتے ہیں۔ بازار میں فروخت کیے جانے والےآلوعام اور بار بار گرم اور استعمال ہونے والے تیل میں فرائی کیے جاتے ہیں،جو مضراثرات سے دوچار کرسکتے ہیں،لہٰذا اگر یہ چپس گھر ہی پرتیار کریں،تو زیادہ بہتر ہے۔ سفید زیرہ، کالی مرچ اور سیاہ نمک پیس کر سفوف سابناکےشیشی میں بَھرکر رکھ لیں، جب بھی آلو چاٹ بنائیں یا فرائیز یا پھر دہی بڑے،تو حسبِ ذائقہ سفوف چھڑک لیں۔ اس سے نہ صرف ذائقہ دوبالا ہوجائے گا، بلکہ ہر طرح کے آلو جلد ہضم بھی ہوجائیں گے۔ 

تازہ ترین