• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرسٹیانو رونالڈو مشکل میں پڑ گئے،چیمپئنز لیگ کےمیچ میں ایٹلیکٹو میڈرڈ کےخلاف گول کرکےجشن منانا مہنگا پڑگیا۔

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں ایٹلیکٹو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ذریعے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچایا۔

رونالڈو نے تیسرا گول کرنے کے بعد جو جشن منایا وہ یوئیفا کو بالکل بھی نہیں بھایا، انہوں نے جشن کے انداز پرڈسپلنری ایکشن لے لیا۔

اُن کے مطابق یہ ایک نازیبا حرکت ہے جس کا خمیازہ رونالڈو کو جرمانے کے علاوہ پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،جمعرات 21 مارچ کو اس کا فیصلہ سُنایا جائے گا۔

تازہ ترین