• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے 3پولیس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ایس پی ٹریفک ایسٹ سمیع اللہ سومرکا تبادلہ کر کے اے آئی جی فنانس سی پی او تعینات کر دیا گیا ، اے آئی جی اسٹیٹ منیجمنٹ سی پی او عمران قریشی کو اے آئی جی پولیس سینٹرلائزڈ کمپلین سیل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔جبکہ ایس ڈی پی اوسٹی ضلع شکار پور فاروق امجد کاتبادلہ کر کے خالی اسامی پر ایس ڈی پی او سیہون ضلع جامشوروتعینات کر دیا گیا ۔
تازہ ترین