• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کونقصان پہنچا تو حکومت کا اقتدار برقرار نہیں رہ سکے گا، صدر مسلم لیگ ن جاپان

ٹوکیو (عرفان صدیقی) مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ حکومت انتقام کی آگ میں اندھی ہوکر نواز شریف کی جان کے ساتھ نہ کھیلے اگر نواز شریف کو نقصان پہنچا تو حکومت کا اقتدار مہینوں تو دور کی بات دنوں تک بھی برقرار نہیں رہ سکے گا۔ یہ بات ملک نور اعوان نے ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ملک نور نے کہا کہ مریم نواز صرف ایک سیاستداں ہی نہیں بلکہ ایک بیٹی بھی ہیں ان کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ 

تازہ ترین