• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر متوقع بارشیں وبرفباری ،مون سون میں سپر فلڈ کا خدشہ

اسلام آباد (اسرار خان)فیڈرل فلڈ کمیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا ہے کہ ملک میں ریکارڈ بارشوں ،برف باری ک اور موسم میں غیر معمولی تبدیلی کے نتیجے میں سپر فلڈ کا خدشہ ہے، آئندہ مون سون سے پہلے اقدامات نہ کیے تو بڑے تباہی آسکتی ہے۔ منگل کو چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو آگاہ کردیا ہے کہ آئندہ مون سون میں تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے،حفاظت کے پیشگی اقدامات کرلیں۔ اس سے نمٹنے کیلئے پیشگی بڑ افنڈ مختص کر دیا جائے احمد کمال کے مطابق فلڈ کنٹرول سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے وزارت خزانہ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 15 ارب روپے رکھنے کی بھی درخواست کی۔
تازہ ترین