• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگرملزکیس،مراد علی شاہ منگل کونیب ہیڈکوارٹرز طلب

اسلام آباد (بلال عباسی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 26 مارچ کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹرز میں طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو نیب راولپنڈی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلبی کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ شوگر مل کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ شوگر مل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت جاری گی ہے۔
تازہ ترین