• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہر نیو یارک میں خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپورہالی ووڈ فلم 'یو ایس کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ہدایتکار جورڈن پیلے کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار لیوپٹا گونگ،ونٹسن ڈیوک ، الزبیتھ موز،یحییٰ عبدالمتین ، ٹم ہیڈیکٹراورایوان ایلکس سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اورائین کوپر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے جو ساحل کنارے چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں تاہم کچھ پر اسرار لوگ ان پر حملہ کر کے ان کی جان لینے کے در پر ہو جاتے ہیں۔

24.6ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت کل22مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین