• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دہشتگردی کی حالیہ لہر غیر ملکی ایجنسی کے ملوث ہونے کا خدشہ، اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت

کراچی (خرم احمد/ اسٹاف رپورٹر) شہر قائدمیں جاری حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں غیر ملکی ایجنسی کے ملوث ہونےکا خدشہ ، شہر بھر میں اہم شخصیات ،حساس تنصیبات اور اداروں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری،پولیس کے باخبر ذرائع کے مطابق کراچی میں چند روز سے جاری دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور جمعے کو مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کے واقعے میں غیر ملکی ایجنسی کے ملوث ہونے کے واضح امکانات ہیں جس کے باعث شہر بھر میں اہم شخصیات اور حساس تنصیبات سیمت دیگر اہم ادراوں کےکی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات کاری کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین