• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

آکلینڈ (خبرایجنسی ) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی، جس کے ساتھ یہ کیپشن درج تھا کہ ’’اس کے بعد آپ کی باری ہے‘‘،دھمکی دینے والے شخص کے ٹوئٹر اکانٹ معطل ہونے سے 48 گھنٹے قبل اس تصویر کو پوسٹ کیا گیا تھاتاہم مختلف لوگوں کی جانب سے اسے رپورٹ کرنے کے بعد اکانٹ کو معطل کردیا گیا،اس کے علاوہ جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میں’’اگلے آپ ہیں‘‘ لکھا ہوا تھا۔ٹوئٹر کی جانب سے معطل کیے گئے اکانٹ پر اسلام مخالف مواد اور سفید فام نفرت انگیز تقاریر موجود تھیں۔

تازہ ترین