• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں رسّی پرکرتب دکھانا بھاری پڑ گیا


امریکی ریاست فلوریڈا میں رسّی پر چڑھ کرپرفارمنس دینا فنکاروں کو بھاری پڑ گیا۔

آرٹ کے شعبے سے وابستہ فنکار وں کیلئے ہزاروں حاضرین کی موجودگی میں براہ راست پرفارمنس دینا تو معمول کی بات ہے لیکن بعض اوقات یہ اْلٹی بھی پڑ جاتی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں سرکس کے دوران رسّی سے لٹک کر کرتب کا مظاہرہ کرنے والے ان پرفارمرز کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہواجس نے وہاں موجود تماشائیوں کو خوفزدہ کردیا۔

فنکاروں کا یہ گروپ رسّی پر چڑھ کر پرفارم کررہا تھا کہ اچانک ان کا توازن بگڑ گیا جس سے وہ25فٹ کی بلندی سے نیچے جا گرے۔

اس اچانک حادثے پر شو کے منتظمین اور دیگر ساتھی فنکار کی مدد کو آئے تاہم خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں ہی آئیں۔

تازہ ترین