• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو لڑکیوں کا مبینہ قبول اسلام، یہ ہے نیا پاکستان ؟ سابق بھارتی جج

کراچی(نیوزڈیسک) گھوٹکی کی 2ہندو لڑکیوں کے مبینہ طور پر جبری قبول اسلام کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں پر بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو عمران خان کی حکومت سے سوال کیا کہ کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟ جس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ سر، اس سلسلے میں نوٹس لیا جاچکا ہے،آپ یقین رکھیں یہ نیا پاکستان ہی ہے ، ہم اسے مودی کا بھارت بننے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے جہاں اقلیتوں کے حقوق مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ 
تازہ ترین