• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی عمر کیساتھ وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے جان لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ہم جیسے جیسے عمر کی سیڑھیاں ایک ایک کرکے چڑھتے جاتے ہیں، یہ احساس بڑھتا جاتا ہے کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اب ماہرین نے یہ جان لیا ہے یہ احساس پیدا ہونے کی وجہ کیا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کی دانشمندی میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ وقت کے تیزی سے گزرنے کا احساس غیر معمولی نہیں ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے میکینیکل انجینئر ایڈرین بیجن کا کہناہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ وقت کے تیزی سے گزرنے کا احساس سب میں پایا جاتا ہے اور اس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں۔ زندگی اور ارتقا کے طبعی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈرین بیجن کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ہماری آنکھیں تھکن کا شکار ہوتی ہیں، ہمارے دماغ کے کام کرنے کی رفتار سست پڑ جاتی ہے، یہی وہ دورانیہ ہوتا ہے جب ہمیں لگتا ہے کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔
تازہ ترین