• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم تو مٹ جائینگے، اے ارض وطن، تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک‘ بلاول کا ٹویٹ

اسلام آباد، کراچی (ایجنسیاں،نیوز ڈیسک) یوم پاکستان پرپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہم تو مٹ جا ئیں گے اے ارض وطن لیکن تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہو نے تک ‘‘۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل کر ملک اور قوم کا وقار بلند کرنا ہے بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اجتماعی نہیں بلکہ انفرادی مفادات کیلئے کوشاں ہیں جس کو ہمیشہ قوم وملت نے رد کیا ہے انکا کہنا تھا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دکھاوے کے نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے ۔

تازہ ترین