• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ٹائروں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (نیوز رپورٹر) کسٹمز اینٹی سمگلنگ لاہور نے گزشتہ روز غیر ملکی ٹائروں کی ایک بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاکھوں روپےمالیت کے ٹائروں سے بھرا کنٹینر قبضہ میں لے کر ڈرائیور ارشاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ناصر تارڑ کی خفیہ اطلاع پر انسپکٹر شاہنواز لنگڑیال کی سربراہی میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ایک کنٹینرکو روکا۔ تلاشی لینے پر اس میں سے 470غیر ملکی ٹائر برآمد ہوئے۔ ڈرائیور ان ٹائروں کے بارے میں کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے کوئی دستاویز نہیں دے سکا۔ جس پر اسے گرفتار کرکے سینرز کیس بنا دیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین