• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن کے حصول کو آسان اور خودکار بنایا جائے: ریلوے پریم یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پریم یونین کا اجلاس ملک نذر حسین کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ ریلوے ملازمین اور دوران سروس وفات پا نے والے ریلوے ملازمین کی بیوہ کے لئے پنشن کے حصول کو پاک فوج کے طریقہ کار کے مطابق آسان اور خودکار بنایا جائے تاکہ ریٹائر ملازمین اوربیو گان کو دفاترکے چکر نہ لگانے پڑ یں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا گیا کہ پنشن کے حصول کوآسان بنایا جائے تاکہ ریلوے ملازم اپنی سروس پوری کرنے کے بعد باقی ماندہ زندگی سکون کے ساتھ بسر کر سکے ۔اجلاس میں عابد شہزاد ،سرفراز خان ،شاہد حسین چوہدری ،شیخ محمد رمضان ،سجاداحمد، محمد رمضان، رانا اللہ دتہ، منظور حسین ،طاہر عباس ، بشیر احمدو دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
تازہ ترین