• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل)23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوا ۔پرچم کشائی قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر یونس پرواز کو سعادت نصیب ہوئی۔ نقابت ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی نے کی۔ ڈاکٹر عامر آفتاب قریشی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے جس میں پاکستان کی سلامتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور پاکستان کودر پیش پیچیدہ مسائل کے بارے میںقوم کو اعتماد میں لیا۔تقریب میں اراکین برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان، یاسمین قریشی، اینڈریو سٹیون کے علاوہ مانچسٹر کونسل کی لارڈ میئر جون ہیچیسن،فادر فلک شیر، سیماب راجہ، ننھے بچے ابوبکر اقبال، گریٹر مانچسٹر کے میئرز کونسلرز ،کاروباری شخصیات، سیاست دانوں کمیونٹی رہنمائوں کے علاوہ تمام پاکستانیوں کو اور بچوں کو خصوصی شرکت کی عام دعوت دی گئی تھی، ننھے بچوں نے مریم عمران کی قیادت ملی نغمہ پر پرفارمنس دی۔ گلوکار ایفی کے ، ظہیر لکھیرا نے ملی نغمات گا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔ تقریب میں موجود افراد نے سبز جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں،سانحہ نیوزی لینڈ میں 9پاکستانیوں سمیت 50افراد کو دہشت گرد نےفائرنگ کرکے شہید کیا، ان شہداء کے لیے دعائیہ کلمات کہے گئے۔مہمانوں کی تواضع کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔پیر گیلانی نے پاکستان کی سلامتی استحکام اور امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
تازہ ترین