• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں پاکستان نژاد طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ الیکشن لڑینگے

بارسلونا(شفقت علی رضا) پاکستان نژاد سماجی شخصیت اور صدر پاکستان فیملی ایسوسی ایشن سپین طاہر رفیع کو ہسپانوی سیاسی جماعت ’’سیوتادانوس ‘‘کی جانب سے رواں سال اپریل کے آخر میں قومی انتخابات میں ایم این اے کی نشست پر بطور امیدوار میدان میں اْتارا جا رہا ہے جبکہ سانتاکلوما کی یونین کونسل کے لئے اجمل رشید بٹ جنرل سیکریٹری ’’ پِیس فار پِیس ایسو سی ایشن‘‘ کو کونسلر کی سیٹ کیلئے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نژاد طاہر رفیع سیاسی جماعت سیوتا دانوس کی طرف سے دسمبر 2017یں’’ کاتالونیا‘‘ کی صوبائی نشست کے لئے انتخاب لڑ چکے ہیں۔ دوسری طرف اسی سیاسی جماعت کی طرف سے اجمل رشید بٹ پہلی مرتبہ کونسلر کا انتخاب لڑیں گے اور یہ پہلی پاکستان نژاد شخصیت ہیں جو سپین کی کسی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے مقامی سطح پر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ صوبہ کاتالونیاکے گزشتہ صوبائی انتخابات میں سیوتادانوس سیاسی افق پر سب سے بڑی جماعت بن ابھری تھی۔ طاہر رفیع ، علی رشید بٹ ، عرفان مجید راجہ اور اجمل رشید بٹ اور اُن کی ٹیم کی 20سالہ سماجی اور سیاسی خدمات کو دیکھتے ہوئے طاہر رفیع کو صوبائی سے اُٹھا کر قومی نشست پر انتخابی فہرست میں شامل کیا گیا اور انہیں اُمیدوار بنا کر میدان میں اُتارا گیا ہے ۔ دو پاکستانیوںکو ہسپانوی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے الیکشن فہرست میں امیدوار شامل کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی کمیونٹی پاکستانیوں کی تعداد اور ان کے وجود کو تسلیم کرنے پر راضی ہو گئی ہے ۔سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہماری آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل محفوظ ہونے جا رہا ہے ۔
تازہ ترین