• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سربلندی کے لئے کردار ادا کریں، جواد احمد

ویانا(اکرم باجوہ) 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلہ میں سفارتخانہ پاکستان ویانا میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد سفارتخانہ کے خوبصورت لان میںقائم مقام سفیر جواد احمد کی زیر پرستی کیا گیا ۔ اس تقریب میں سفارت خانہ پاکستان ویانا کے سٹاف سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد آصف نے کیا۔ تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے قوم کے نام پیغامات باالترتیب قائم مقام سفیر جواد احمد اور فرسٹ سیکرٹری عامر سعید نے پڑھ کر سنائے۔ قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد نے پرچم کشائی کی رسم ادا کرتے ہوئے قومی ترانہ کی سریلی دھنوں کے ساتھ قومی سبز ہلالی پرچم کو ہوا میں بلند کیا تو قومی ترانہ کے احتتام پر حاضرین شرکاء نے زبردست تالیاں بجا کر قومی پرچم کو اخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی محنت اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے اتحاد،محنت ،لگن سے پاکستان کی سربلندی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ سنگرسرفراز احمد نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمیں پیش کئے۔ تقریب کے احتتام پر پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔تقریب کے آخر میں قائم مقام سفیر جواد احمد،ہیڈ چانسلری لیاقت وڑائچ،کمیونٹی افیئر قونصلر سہیل افضل،فسٹ سیکرٹری عامر سعید اور دوسرے افسران پاکستانی کمیونٹی سے گھل مل گئے اور ایک دوسرے کو پاکستان ڈےکی مبارکباد دی۔
تازہ ترین