• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی ،2نوجوان پتنگ لوٹتے ہوئے‘ایک ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور( کرائم رپورٹرسے) مختلف علاقوںمیں ہفتہ اور اتوار کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا، شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ چونگی امر سدھو کے علاقے فیکٹری ایریا میں کٹی پتنگ لوٹتے نوجوان حماد جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔لاہور دھاتی تار گھرکے اوپر گزرنے والی تاروں پر گر گئی جس کے باعث گھر کو بھی آگ لگ گئی ۔لاہور دوسرا واقعہ سبزہ زار میں پیش آیا جہاں 12 سالہ نوجوان شہباز پتنگ لوٹتے ہوئے کھمبے سے لگ کر کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ندیم نامی شہری ڈیفنس کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں ،جس کے بعد متعدد پتنگ بازوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تازہ ترین