• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کی اربوں کی جائیدادیں محکمانہ بٹوارے اور قبضوں کی نذر

ااسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پاکستان پوسٹ کی وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ کراچی اور لاہور میں اربوں روپے کی جائیدادیں محکمانہ بٹوارے اور قبضوں کی نذر ہوچکی ہیں۔ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے جبکہ جائیدادیں 15 سو ارب روپےکی ہیں ۔اورنج ٹرین منصوبہ میں پاکستان پوسٹ کے گرائے گئے کوارٹرز کابھی تاحال معاوضہ نہیں مل سکا۔وفاقی دارالحکومت میں قیمتی اراضی الگ جھگڑوں کی نذرہوئی ہے۔لاہور کی طرح پوسٹل کالونی کراچی میں 192کوارٹرزمیں سے133میں غیر قانونی قابضین موجود ہیں۔ کراچی میں پاکستان پوسٹ کی اراضی کو کچی آبادی ظاہر کرکے لیز کرنے کی بھی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سرکاری زمینیں قبضوں سے واگزار کرائی جارہی ہیں۔پاکستان پوسٹ کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کے باوجود محکمہ خسارےمیں ہےجس کا نوٹس ایوان بالا کی کمیٹی بھی لے چکی ہے۔اور اٹارنی جنرل کے ساتھ ساتھ اورنج ٹرین منصوبہ کے نمائندوں کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔حال ہی میں سینٹ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کی ذیلی کمیٹی کااجلاس جوکنونیئر کمیٹی سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کی زیر صدارت ہوا میں کراچی والی اراضی کی رپورٹ پیش نہ کرنے کا سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نوٹس لیا تھا۔
تازہ ترین