• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف اجلاس، آج 4 سیشن ہونگے

اسلام آباد میں آج ہونے والے پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے اجلاس میں 4 سیشن ہوں گے۔

اجلاس میں پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق معاہدوں پر بات ہو گی، ایس ای سی پی اور دفتر خارجہ دوسرے ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے سیشن میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے لیے کارروائی پر بات ہوگی۔

مالی ادارے اور ایس ای سی پی منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین کے نفاذ پر بریفنگ دیں گے، تیسرے سیشن میں مالی اداروں اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے بارےمیں بتایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف ایم یو مشکوک ترسیلات زر کو ریگولیٹ کرنے کے بارے میں بریفنگ دے گا، چوتھےسیشن میں اینٹی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں رقوم کی ضبطگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف ایم یو کی طرف سے بینک اکاؤنٹ اور جائیدادیں ضبط کرنے کے بارےمیں بریف کیا جائے گا۔

تازہ ترین