• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج دنیا بھر میں ایک گھنٹے کیلئے روشنیاں گُل ہوں گی


اپنی پیاری زمین سے اظہار محبت کا دن،دنیا بھر میں آج ایک گھنٹے کیلئے روشنیاں گل کی جائیں گی۔

ارتھ آور زمین سے اظہار محبت اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ہر سال منایا جاتا ہے۔

اس کا آغاز 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا جہاں 22 لاکھ لوگوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سنگین معاملہ ہے۔

ارتھ آور کے دوران دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ایک گھنٹے کے لئے تمام غیر ضروری بتیاں گل کردی جاتی ہیں۔

توانائی کی اس عالمگیر بچت مہم میں حصہ لینے والے 160 سے زائدممالک میں پاکستان کا حصہ بھی ہے۔جہاں ہر سال کی طرح آج رات بھی ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بند کی جائیں گی۔

ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ دھرتی ہم سب کی ہے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے،قدرتی وسائل کا تحفظ اگر انفرادی طور پر کیا جائے تو کرہ ارض سدا خوبصورت رہے گا،توانانی کی بچت میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔

پاکستان میں تو ویسے بھی توانائی کا بحران کا شکار ہے،اس لئے سب مل کر کرہ ارض کی بہتری کے لئے کام کریں اورتوانائی کے استعمال میںکفایت شعاری کا ثبوت دے کر پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالیں۔

تازہ ترین