• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے‘کا پہلا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

جیمز رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرا من قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں زومبیز انسانوں کو نشانہ بنانے کیلئے قدم جمالیتے ہیں ،جن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے رہائشی اور پولیس حرکت میں آجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ایڈم ڈرائیور،بل مرے،آسٹن بٹلر،سلینا گومز،ڈینی گلوور،ٹام ویٹس اور سارہ ڈرائیور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 14جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین