• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنڈ کا مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ہے، وزیراعظم، نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے۔ 

وزیرا عظم نے اس حوالے سے کہا کہ ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کا ریاست میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب ارکان آزادی اظہار رائے کے فروغ اور سماجی مسائل اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، میڈیا کی ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید