سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں حکومتوں کا نہیں الیکشن کمیشن کا کردار ہوتا ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔
بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرا بیانیہ ہے دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا، ہمارے بیانیے کو پی ٹی آئی کے بیانیے کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جس کا کردار نہیں تھا اُس نے اپنا کردار ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی میں دشمنی میں دو عہدے میرے مخالفوں کو دیے گئے۔